پاکستان

14 اگست یوم آزادی کے موقع پر پنجاب ٹورازم اسکواڈ (ڈیپارٹمنٹ آف ٹورسٹ سروسز ) کے چاک وچو بند دستہ نے مال روڈ پر فلیگ مارچ کیا

14 اگست یوم آزادی کے موقع پر پنجاب ٹورازم اسکواڈ (ڈیپارٹمنٹ آف ٹورسٹ سروسز ) کے چاک وچو بند دستہ نے مال روڈ پر فلیگ مارچ کیا۔

فضا میں اللہ ھو اکبر، پاکستان زندہ باد ,پاکستان پائندہ باد ۔پاکستان کا مطلب کیا ؟ لا الہ الا اللہ کے نعرے بلند کیے ۔ پنجاب ٹورازم سکواڈ نے جشن آزادی یکجہتی اور فخر کے ساتھ منائی ۔ سکواڈ کے نوجوان دستہ نے جی پی او چوک مری میں پریڈ اور آزادی کی راہ شہید ہونے والے شہداء کو سلامی پیش کی۔ اس کے بعد اسسٹنٹ کمشنر مری کے آفس میں پرچم کشائی کی تقریب کا اہتمام کیا گیا ۔

جس کا آغاز تلاوت قرآ ن مجید ، نعت رسول( صلی اللہ علیہ والہ وسلم ) کے بعد پرچم کشائی کی گئی۔پنجاب ٹورازم اسکواڈ نے ریسکیو 1122 اور سول ڈیفنس کے ساتھ پریڈ اور پاک پرچم کو سلامی پیش کی ۔ پنجاب ٹورازم سکواڈ نے اپنے آفس میں یوم آزادی کے کیک کاٹنے کی تقریب کا اہتمام کیا۔

متعلقہ پوسٹ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button