ساہیوال

ساہیوال پاکستان کے 76ویں یوم آزادی کی مرکزی تقریب کا انعقاد ساہیوال آرٹس کونسل میں کیا گیا

ساہیوال پاکستان کے 76ویں یوم آزادی کی مرکزی تقریب کا انعقاد ساہیوال آرٹس کونسل میں کیا گیا۔ کمشنر ساہیوال ڈویژن شعیب اقبال سید اور آر پی او محبوب رشید تقریب کی مہمان خصوصی تھے جنہوں نے پرچم کشائی کی اور پولیس دستے سے سلامی لی۔
ایڈیشنل کمشنر کوارڈینیشن شفیق احمد ڈوگر، ڈپٹی کمشنراکرام الحق، ڈی پی او فیصل شہزاد، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو اعزاز اسلم مارتھ، اے ڈی سی جنرل سید عثمان منیر بخاری، وائس چانسلر یونیورسٹی آف ساہیوال پروفیسر ڈاکٹر جاوید اختر، ڈائریکٹر پبلک ریلیشنز محمد عقیل اشفاق، ڈائریکٹر ساہیوال آرٹس کونسل ڈاکٹر سید ریاض ہمدانی،ڈائریکٹر کالجز پروفیسر مسعود فریدی اور سی ای او ایجوکیشن چوہدری محمد اکرام سمیت تمام محکموں کے افسران، سماجی و سیاسی شخصیات، صحافیوں، سول سوسائٹی اور شہریوں کی بڑی تعداد میں شرکت کی۔ تقریب کا آغاز تلاوت قرآن پاک اور نعت رسول مقبول سے کیا گیا۔ تقریب میں مختلف سکولز کے بچوں نے ملی نغمے، ٹیبلو پیش کیے جنہیں بے حد سراہا گیا۔ تقریب کے مہمان خصوصی کمشنر ساہیوال ڈویژن شعیب اقبال سید نے اپنے خطاب میں کہا کہ آزادی کے حصول کیلئے ہمارے آباؤ اجداد کی قربانیاں ناقابل فراموش ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آج کے دن کو منانے کا مقصد ملکر عہد کرنا ہے کہ پاکستان کی ترقی و خوشحالی کیلئے ہر شخص پوری ایمانداری، لگن اور محنت سے اپنا اپنا کردار ادا کرے گا اور پاکستان کی خاطر کسی قربانی سے دریغ نہیں کیا جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ ہمیں انفرادی اور اجتماعی طور پر عہد کرنا ہو گا کہ پاکستان کو اقوام عالم میں انفرادی مقام دلانے اور صف اول میں شامل کرنے کیلئے اپنا بھرپور کردار ادا کریں گے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان ہماری شہ رگ ہے اور اگر پاکستان ہے تو ہم ہیں۔انہوں نے کہا کہ جس طرح ہم اپنے پیاروں سے بے لوث محبت کرتے ہیں اسی طرح ملک سے بھی پیار کریں اور اس کی حفاظت کے لئے کسی قربانی سے دریغ نہ کریں۔ انہوں نے کہا کہ تمام لوگ باہمی اختلاف بھلا کر ملک و قوم کی ترقی کیلئے اپنا اپنا کردار ادا کریں۔ ریجنل پولیس آفیسر محبوب رشید نے اپنے خطاب میں کہا کہ پاکستان کی بنیادوں میں ہمارے بزرگوں کا خون اور پسینہ شامل ہے اور پاکستان تاقیامت قائم رہے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کو حاصل کرنے کے لئے ہمارے آباواجداد نے جو قربانیاں دیں ہمیں اپنی نئی نسل کو ان بارے بتانا ہے۔ انہوں نے کہا کہ قوموں کی زندگیوں میں مشکل وقت آتے جاتے رہتے ہیں اور ہمیں اپنی ماضی کی غلطیوں سے سبق سیکھ کر آگے بڑھنا ہے اور ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کرنا ہے۔ انہوں نے کہا بچے پاکستان کا مستقبل ہیں اور انہوں نے ہی ملک کی باگ دوڑ سنبھالنی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی ترقی کی خاطر دل و جان سے محنت کریں تاکہ پاکستان کا نام رہتی دنیا تک روشن کر سکیں۔

متعلقہ پوسٹ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button