پاکستان

نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کل یوم آزادی پر حلف اٹھائیں گے

نگران وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ کی حلف برداری کی تقریب 14 اگست بروز پیر کو ہو گی۔

تقریب میں سبکدوش وزیراعظم شہباز شریف بھی شرکت کریں گے، سابق حکومت کے اہم عہدیداروں اور اتحادی حکومت کے سابق وزراء ،چیئرمین سینیٹ، سپیکر قومی اسمبلی، چیف جسٹس آف پاکستان کو دعوت نامے ارسال کر دیئے گئے۔

چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی، سروسز چیفس، چیف الیکشن کمشنر کو بھی دعوت نامے بھجوا دئیے گئے۔ چاروں گورنرز اور نگران وزرائے اعلیٰ کو بھی مدعو کیا جائے گا۔

 

متعلقہ پوسٹ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button