ایشیاکپ کی افتتاحی تقریب؛ آئمہ بیگ اورنیپالی گلوکارہ کی پرفارمنس نے دل جیت لیے
ملتان: ملتان میں ایشیاکپ کا آغاز ہوگیا۔ رنگا رنگ افتتاحی تقریب میں آئمہ بیگ اور نیپالی گلوکارہ تریشالا گورونگ کی پرفارمنس نے دل جیت لیے۔
ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں افتتاحی تقریب کے دوران پاکستانی رنگ کے غبارے چھوڑے گئے جبکہ ایشیاکپ کی ٹرافی بھی میدان میں موجود تھی۔
آئمہ بیگ اور نیپالی گلوکارہ تریشالہ گرنگ ایشیا کپ کی افتتاحی تقریب میں پرفارم کریں گی۔
ایشیاکپ کے پہلے میچ میں پاکستان اور نیپال کی ٹیمیں مد مقابل ہیں۔ گلوکارہ آئمہ بیگ اورنیپالی گلوکارہ تریشالا گورونگ نے میچ سے قبل خصوصی تقریب میں شاندار گلوکاری کا مظاہرہ کیا اور دل جیت لیے۔
A star-studded curtain-raiser for the Super 11 Asia Cup 2023 in Multan ????#PAKvNEP | #AsiaCup2023 pic.twitter.com/SR6Ki3JOwV
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) August 30, 2023
ایشیاکپ کے گروپ ’اے‘ میں میزبان پاکستان سمیت نیپا اور بھارت کی ٹیمیں شامل ہیں جبکہ گروپ ’بی‘ بنگلا دیش۔ افغانستان اور سری لنکا پر مشتمل ہے۔
ایشیاکپ کے 4 میچز پاکستان میں کھیلے جائیں گے اور فائنل سمیت 9 میچز سری لنکا میں ہوں گے۔ بھارت 50 اوور کے ایشیا کپ میں بطور دفاعی چیمپئین اترے گا۔ اس قبل ایشیاکپ 2018 میں منعقد ہوا تھا۔