ساہیوال

ساہیوال ڈپٹی کمشنر ساہیوال اکرام الحق کا رات گئے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال چیچہ وطنی کا اچانک دورہ

ساہیوال ڈپٹی کمشنر ساہیوال اکرام الحق کا رات گئے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال چیچہ وطنی کا اچانک دورہ، ہسپتال میں مریضوں کو فراہم کی جانے والی علاج معالجے کی سہولیات کا تفصیلی جائزہ لیا۔ 
ہسپتال میں زیر علاج مریضوں کی تیمارداری کی اور ان کے لواحقین سے علاج معالجے کی سہولیات بارے دریافت کیا۔ تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر اکرام الحق نے رات گئے تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال چیچہ وطنی کا اچانک دورہ کیا۔ انہوں نے ہسپتال کی مختلف وارڈز میں زیر علاج مریضوں کی عیادت کی۔ انہوں نے مریضوں کے ساتھ لواحقین سے ہسپتال میں فراہم کی جانے والی طبی سہولیات بارے دریافت کیا۔ انہوں نے ہسپتال انتظامیہ کو سروس ڈیلوری اور صفائی انتظامات کو مزید بہتر کرنے کی ہدایت کی۔ اسسٹنٹ کمشنر چیچہ وطنی سردار مہتاب خان بھی اس موقع پر ان کے ہمراہ تھے۔

متعلقہ پوسٹ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button