ساہیوال

ساہیوال پریس کلب کے صدر رانا جاوید نثار کی طرف سے ڈی پی او ساہیوال فیصل شہزاد کے اعزاز میں عشائیہ

ساہیوال پریس کلب کے صدر رانا جاوید نثار کی طرف سے ڈی پی او ساہیوال فیصل شہزاد کے اعزاز میں عشائیہ، ڈائریکٹر انفارمیشن محمد عقیل اشفاق، پریس کلب کے عہدیداران چیئرمین محمد اشرف، سینئر نائب صدر میاں وسیم ریاض، نائب صدر نوید غنی، جوائنٹ سیکرٹری مرزا خالد ندیم، فنانس سیکرٹری چوہدری شاہد رفیق، انفارمیشن سیکرٹری سلیم کاٹھیا، ایگزیکٹو ممبران چوہدری رضوان طاہر، سردار اقبال، رانا مزمل سعید، رائے نوید کھرل، میاں محمد رمضان، سینئر صحافی شیخ محمدنعیم،چوہدری رشید اکمل، پیر احسان الحق ادریس، سید طمطراق شاہ مہاسن شاہی، شوکت جاوید، ولسن رضا، شفقت بھگھیلا اور پولیس افسران پی ایس ٹو ڈی پی او رانا آصف سرور، انچارج سی آر او برانچ داؤد اکرام، ایس ایچ او سٹی ذیشان اکرم، ایس ایچ او فتح شیر عمردراز اور ایس ایچ او غلہ منڈی اے ڈی شاہین اور شہریوں کی بڑی تعداد کی شرکت۔

 

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈی پی او فیصل شہزاد نے کہا کہ جرائم کے خاتمے میں شہریوں کا اہم کردار ہے اور انہیں چاہیے کہ وہ تفتیش کے دوران پولیس سے بھرپور تعاون کریں تاکہ واردات کو جلد ٹریس کیا جا سکے۔ انہوں نے قیوم ہسپتال سے نومولود بچے کے اغواء کو افسوسناک واقعہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ بچے کی بازیابی پولیس فورس کے لئے ایک چیلنج تھی جس کے لئے پوری ٹیم نے جس محنت اور جانفشانی سے ملزمان کو ٹریس کر کے بچے کو بازیاب کرایا اس پر پولیس فورس مبارکباد کی مستحق ہے۔ انہوں نے کہا کہ پولیس نے ڈکیتی کی دو بڑی وارداتوں جس میں بنکوں سے ساڑھے سات لاکھ روپے نکلوانے والی ایک بیوہ اور20لاکھ روپے نکلوانے والے ایک تاجر سے ہوئی واردات شامل ہے کو بھی ریکارڈ مدت میں ٹریس کیا اور ملزمان سے ریکوری کی۔ ڈی پی او فیصل شہزاد نے کہا کہ ساہیوال کے شہریوں کی طرف سے پولیس فورس کے ان اقدامات کو سراہے جانے کو فورس قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے جس سے ان کے اعتماد میں اضافہ ہوا ہے۔ ساہیوال پریس کلب کے صدر رانا جاوید نثار نے کہا کہ پریس اور پولیس کا چولی دامن کا ساتھ ہے جو مل کر عوامی مسائل سے آگہی اور انہیں حل کرنے میں مثبت کردار ادا کر سکتے ہیں۔ انہوں نے ڈی پی او فیصل شہزاد کی کارکردگی کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے ساہیوال کے صحافیوں کی طرف سے اپنے ہر ممکن تعاون کا یقین دلایا۔ بعدازاں ڈی پی او فیصل شہزاد نے اعلیٰ کارکردگی پر پولیس افسران میں شیلڈز بھی تقسیم کیں۔

متعلقہ پوسٹ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button