Uncategorized

بھارتی کرکٹ بورڈ کا 4 رکنی وفد پاکستان پہنچ گیا

لاہور: ایشیا کپ کے میچز دیکھنے کیلئے بھارتی کرکٹ بورڈ کا 4 رکنی وفد پاکستان پہنچ گیا۔
 
بی سی سی آئی کا وفد 2 روزہ دورے پر واہگہ بارڈر کےراستے پاکستان پہنچا۔ ہوٹل پہنچنے پر چیئرمین پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی چوہدری ذکاء اشرف نے وفد کا استقبال کیا۔
 
وفد میں بی سی سی آئی کے صدر راجر بنی ، نائب صدر راجیو شکلا، ڈائریکٹر بی سی سی آئی یُودھویر سنگھ اور سیکریٹری ٹو نائب صدر محمد اکرم شامل ہیں۔
بھارتی وفد پاکستان کرکٹ بورڈ کے حکام سے باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کرے گا۔ گورنر ہاؤس پنجاب میں بھارتی وفد کے اعزاز میں عشائیے کا اہتمام بھی کیا جائے گا۔
 
واضح رہے کہ انڈین کرکٹ بورڈ کا وفد 2008 کے بعد پاکستان آیا ہے۔

متعلقہ پوسٹ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button