ساہیوال

ساہیوال ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ساہیوال فرحان شکور کا دورہ سنٹرل جیل

ساہیوال ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ساہیوال فرحان شکور کا دورہ سنٹرل جیل، سپرنٹنڈنٹ جیل چوہدری اصغر علی نے استقبال کیا۔

سول جج سیف اللہ کاہلوں بھی ان کے ہمراہ تھے۔ انہوں نے نوعمر وارڈ، جیل ہسپتال، خواتین وارڈ اور دیگر اسیران کی بارکس کا دورہ کیا اور انتظامات کا جائزہ لیا۔ انہوں نے کچن میں کھانے کے معیار کو چیک اور جیل انتظامیہ کی جانب سے کئے گئے اقدامات پر اطمینان کا اظہار کیا۔

اس موقع پر ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج فرحان شکور نے معمولی جرائم میں ملوث 27اسیران کو فوری رہا کرنے کا حکم دیا اور دیگر ملزمان کی درخواست ضمانتیں ارسال کرنے کا حکم جاری کیا

متعلقہ پوسٹ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button