انٹر نیشنلکھیل

بنگلہ دیش کے خلاف پہلا ٹی ٹوئنٹی، قومی اسکواڈ کا اعلان کر دیا گیا

پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ کے لیے قومی ٹیم کا 12 رکنی اسکواڈ کا اعلان کردیا گیا۔

بنگلہ دیش کے خلاف پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں بابر اعظم کپتان، شاداب خان نائب کپتان ہوں گے۔ محمد رضوان، حیدر علی، محمد نواز اسکواڈ میں شامل ہیں۔

محمد وسیم، شاہین شاہ آفریدی، خوشدل شاہ، فخر زمان، حارث رؤف بھی اسکواڈ کا حصہ ہیں۔ حسن علی، شعیب ملک اورمحمد نواز کو بھی قومی ٹیم اسکواڈ میں شامل کیا گیا ہے۔

بابراعظم کا کہنا ہے کہ ورلڈکپ کےمومنٹیم کو جاری رکھ کر سیریز اپنے نام کرنا چاہتے ہیں۔ اس سیریز کے بعد ویسٹ انڈیز کےخلاف میچز بھی ہیں۔ ہم کوشش کریں گے کہ بنچ پر موجود لڑکوں کو بھی ٹرائی کریں۔ اس مرحلے پر کسی بھی ٹیم کو آسان نہیں لینا چاہتے۔

یار دہے کہ پاکستان اور بنگلہ دیش ٹی ٹوئنٹی سیریز کا پہلا میچ کل کھیلا جائے گا۔ گرین شرٹس ٹی ٹوئنٹی سیریز کے بعد دو ٹیسٹ میچ بھی کھیلیں گے۔

متعلقہ پوسٹ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button