پاکستانجرائممظفر گڑھ

مظفرگڑھ جرائم پیشہ عناصر کے خلاف ضلع پولیس کی بڑی کارروائی

مظفرگڑھ جرائم پیشہ عناصر کے خلاف ضلع پولیس کی بڑی کارروائی، ترجمان پولیس شہباز ظفر کے مطابق ضلع پولیس کےمختلف تھانوں کی کاروائیوں میں 2 مجرمان اشتہاری اور ملزمان سے145لٹر دیسی شراب 5 عدد پسٹل 30 بور معہ 10 گولیاں، 220 گرام چرس،1عدد کاربین معہ1 کارتوس برآمد کر کے مقدمات درج کر لئے۔تفصیل کے مطابق مظفرگڑھ پولیس جرائم پیشہ عناصر کی سرکوبی کے لئے شب وروز مصروف عمل ہے ۔ مظفرگڑھ پولیس نے15مجرمان اشتہاریوں کو دوران ریڈ گرفتار کرکے پابند سلاسل کیااور اس طرح دیگر کاروائیوں میں تھانہ سٹی کوٹ ادو نے کاروائی کرتے ہوئے مخبر کی اطلاع پر ملزم ندیم سے10 لٹر دیسی شراب، ملزم عبدالروف سے 10لٹر دیسی شراب برآمدکرکے مقدمات نمبری 5,6/22 درج ، ملزم فرخ شہزاد سے 5 لٹر دیسی شراب ،تھانہ سنانواں نے کارروائی کرتے ہوئے مخبر کی اطلاع پرملزم فاروق سے 15 لٹر دیسی شراب اور ملزم ریاض سے 15لٹر دیسی شراب برآمد کر کے مقدمات نمبری 1٫2/22 درج،تھانہ کندائ نے کارروائی کرتے ہوئے مخبر کی اطلاع پر ملزم محمد عمران سے کار بین 12 بور معہ1 کارتوس برآمد کر کے مقدمہ نمبر1/22 درج، تھانہ جتوئی نے کاروائی کرتے ہوئے مخبر کی اطلاع پرملزم محمد اقبال سے220 گرام چرس،ملزم بلال نیاز سے 25 لٹر دیسی شراب برآمد کرکے مقدمات نمبری 8,9/22 درج، تھانہ سٹی مظفرگڑھ نے کارروائی کرتے ہوئے مخبر کی اطلاع پر ملزم خضر عباس سے 40لٹر دیسی شراب برآمد کرکے مقدمہ نمبر 1/22 درج، تھانہ دائرہ دین پناہ نے کارروائی کرتے ہوئے مخبر کی اطلاع پرملزم اللہ ڈتہ سے30لٹردیسی شراب برآمد کر کے مقدمہ نمبر 1/22 درج، تھانہ سٹی علی پور نے کارروائی کرتے ہوئے مخبر کی اطلاع پر ملزم فضل حسین سے پسٹل 30 بور معہ 2 گولیاں،ملزم محمد وقاص سے پسٹل 30 بور معہ 2 گولیاں برآمدکرک مقدمات نمبری 2,5/22درج، تھانہ صدر علی پور نے کارروائی کرتے ہوئے مخبر کی اطلاع پر ملزم سیف اللہ سے پسٹل 30 بور معہ2گولیاں برآمد کرکے مقدمہ نمبر 5/22 درج ، تھانہ صدرمظفرگڑھ نے کارروائی کرتے ہوئے مخبر کی اطلاع پر ملزم محمد ناصر سے پسٹل 30 بور معہ2گولیاں برآمد کر کے مقدمہ نمبر 2/22درج،تھانہ رنگ پور نے کارروائی کرتے ہوئے مخبر کی اطلاع پر ملزم علی زیب سے پسٹل 30 بور معہ2گولیاں برآمد کر کے مقدمہ نمبر 1/22 درج کر کے پولیس نےتمام ملزمان کو گرفتار کر لئے۔ترجمان پولیس شہباز ظفر کا مزید کہنا تھا کہ مظفرگڑھ پولیس 24 گھنٹے عوام الناس کےجان ومال ،عزت کی حفاظت کے لئے بر سر پیکا ر ہے۔

متعلقہ پوسٹ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button