پاکستانتازہ ترین

ہوشیار: اندرون ملک سفر کرنے والے مسافروں کے لیے نئی ہدایت

اسلام آباد: سول ایوی ایشن اتھارٹی (سی اے اے ) نے اندرون ملک فضائی سفر کرنے والے مسافروں کے لیے نیا حکمنامہ جاری کردیا ہے۔
 
 
وفاقی حکومت کی ہدایت پر اندرون ملک سفر کرنے والے تمام مسافروں کے لیے لازمی قرار دیا گیا ہے کہ ان کے ٹکٹس پر شناختی کارڈ نمبر درج ہوں۔
 
سی اے اے کی جانب سے اعلان کردہ پابندی کا اطلاق 18 سال سے کم عمر مسافروں پر نہیں ہو گا۔
 
 
ذرائع کے مطابق سی اے اے کی جانب سے تمام ایئر لائنز کو اس ضمن میں ہدایات بھی جاری کردی گئی ہیں۔
 
سی سی اے کا کہنا ہے کہ وفاقی حکومت کی ہدایت پر جاری کردہ حکمنامے پر عمل درآمد فوری طور پر کیا جائے گا۔
 
 
سی اے اے کی جانب سے ملنے والی ہدایات کے پیش نظر تمام ایئر لائنز اپنے آن لائن ٹکٹ اجرا کے سسٹم میں ضروری تبدیلیاں کر رہی ہیں۔

متعلقہ پوسٹ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button