انٹر نیشنلپاکستانکھیل

پی ایس ایل 7 کا آغاز آج ہو گا

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کا ساتواں ایڈیشن کل سے کراچی میں شروع ہو گا، جس کے لیے تیاریاں تقریباً مکمل کر لی گئی ہیں۔
 
افتتاحی میچ میں ٹی ٹوئنٹی کرکٹر آف دی ایئر محمد رضوان کی قیادت میں دفاعی چیمپئن ملتان سلطانز ون ڈے کرکٹر آف دی ایئر بابراعظم کی ٹیم کراچی کنگز سے ٹکرائی گی۔
 
ایونٹ کی تیاریاں اور سیکیورٹی انتظامات تقریباً مکمل کر لیے گئے ہیں جب کہ ٹیموں نے بھی بھرپور پریکٹس کی ہے۔
 
دوسری جانب کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے آل راؤنڈر شاہد آفریدی نے سیکیور ببل چھوڑنے کی درخواست دی ہے۔
 
میڈیا ٹیم کے مطابق شاہد آفریدی کمر کی تکلیف میں مبتلا ہو گئے ہیں جبکہ ان کی سالی بھی انتقال کرگئی ہیں۔

متعلقہ پوسٹ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button