جرائمچیچہ وطنی

چیچہ وطنی سٹی پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں تیز میاں زمان رشید وٹو کی تعیناتی پر جرائم پیشہ عناصر کی نیندیں حرام قحبہ خانہ پر چھاپہ نائکہ سمیت 2 افراد گرفتار مقدمہ درج

چیچہ وطنی سٹی پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں تیز میاں زمان رشید وٹو کی تعیناتی پر جرائم پیشہ عناصر کی نیندیں حرام ۔ قحبہ خانہ پر چھاپہ نائکہ سمیت 2 افراد گرفتار مقدمہ درج

تفصیلات کے مطابق چیچہ وطنی تھانہ سٹی کی حدود محلہ شرمندہ روڈ پر اطلاع ملی کہ کلثوم نامی خاتون مکروہ دھندہ کرتی ہے اور اکثر اوباشوں کا رش لگا رہتا ہے جس پر ایس ایچ او تھانہ سٹی میاں زمان رشید وٹو نے محمد افضال بھٹی اے ایس آئی کی سربراہی میں ٹیم تشکیل دی جنہوں نے کلثوم نامی نائکہ اور محمد دین نامی شخص کو رنگ رلیاں مناتے ہوئے موقع سے گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا

میاں زمان رشید وٹو کا کہنا تھا کہ ڈی پی او ساہیوال صادق حسین بلوچ۔ ڈی ایس پی سرکل چیچہ وطنی چوہدری ساجد محمود گوندل کے ویژن کے مطابق علاقے کو منشیات فروشوں۔ زنا کاری ۔ ناجائز اسلحہ۔ اور جوا پرچی کے مکروہ دھندوں سے صاف کرنا ہے جو بھی اس مکروہ دھندوں میں ملوث پایا اسے کسی بھی طرح معاف نہیں کیا جائے گا چاہے وہ کتنا ہی بااثر کیوں نہ ہو انہوں نے اہل علاقہ سے اپیل کی وہ جرائم پیشہ عناصر کی نشاندہی کریں کوئی گھبرانے کی ضرورت نہیں انشاءاللہ میں جتنی دیر تعینات رہا جرائم کو جڑ سے ختم کروں گا یہی میرا مشن ہے

متعلقہ پوسٹ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button