ساہیوال

ساہیوال سیکرٹری ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی واصف یاسین کی ان فٹ اور اوور لوڈ گاڑیوں کے خلاف کارروائیاں

ساہیوال سیکرٹری ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی واصف یاسین کی ان فٹ اور اوور لوڈ گاڑیوں کے خلاف کارروائیاں

انہوں نے ٹیم کے ہمراہ مختلف گاڑیوں کے روٹ پرمٹس، فٹنس سرٹیفیکیٹس چیک کیے اور اوور لوڈنگ اور دھواں چھوڑنے والی 20گاڑیوں کو بند کردیا، 25کے چالان کیے گئے اور 20ہزار روپے جرمانہ بھی کیا گے۔ یکم جولائی سے 20نومبر تک کارکردگی بارے بریفنگ دیتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ اس دوران 1393گاڑیوں کو روٹ پرمٹ جاری کیے گئے اور فیس کی مد میں ایک کروڑ36لاکھ روپے سے زائد ریونیو جمع کیا گیا۔

انہوں نے مزید بتایا کہ ان فٹ، اوورلوڈنگ اور فٹنس سرٹیفیکیٹ نہ حاصل کرنے والی اور غیر معیاری ایل پی جی سلنڈر استعمال کرنے پر 2567گاڑیوں کے بھی چالان کئے گئے، 750 کو بند کر دیا گیا اور 17لاکھ روپے سے زائد کا جرمانہ عائد کیا گیا

متعلقہ پوسٹ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button