ساہیوال

کمشنر ساہیوال ڈویژن شعیب اقبال سید کا شہر میں جاری ترقیاتی کاموں کاجائزہ

کمشنر ساہیوال ڈویژن شعیب اقبال سید کا شہر میں جاری ترقیاتی کاموں کاجائزہ لینے کے لئے مختلف علاقوں کا دورہ، گھوڑا چوک، آذان ہائٹس، جناح لائبریری چوک کادورہ، تعمیر کی گئی سڑک کو چیک کیا اور سڑک کے دونوں اطراف گرین بیلٹس کو بہتر بنانے کی ہدایت

تفصیلات کے مطابق کمشنر ساہیوال ڈویژن شعیب اقبال سید نے گھوڑا چوک، آذان ہائٹس اور جناح لائبریری چوک کا دورہ کیا اور پسپ پروگرام کے تحت تعمیر کی گئی سڑک پر کام کی کوالٹی کو چیک کیا۔ ایڈیشنل کمشنر کوارڈینیشن شفیق احمد ڈوگر،ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ ڈاکٹر سیف اللہ، ڈپٹی ڈائریکٹر اظہر نبی دیوان، چیف آفیسر میونسپل کارپوریشن محمد اشفاق احمد اور پسپ پروگرام کے انفراسٹرکچر انجینئر حمزہ چوہان بھی ان کے ہمراہ تھے۔ کمشنر شعیب اقبال سید نے شہر میں بننے والی تمام سڑکوں کے ساتھ گرین بیلٹس کو مزید بہتر کرنے اور مختلف اقسام کے پودے لگانے کی ہدایت کی تاکہ شہر کی خوبصورتی میں اضافہ کیا جا سکے۔

انہوں نے باہر والا اڈہ پر صفائی کے ناقص انتظامات اور تجاوزات پر ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے سی او میونسپل کارپوریشن کو ہدایت کی کہ تمام تجاوزات کو فوری ختم کروایا جائے۔ انہوں نے ویو ہوٹل سے شہر کے داخلی راستے پر شجرکاری کے کام کو سراہتے ہوئے ہدایت کی کہ خوبصورتی میں اضافے کے لئے فٹ پاتھ اور جھال روڈ اوور ہیڈ برج کے سیف گارڈز کے رنگ روغن کیا جائے۔ انہوں نے جھال روڈ پر جاری کام کی رفتار کو تیز کرنے کی ہدایت کی اور کہا کہ اوور ہیڈ برج کے اطراف کوڑے کو فوری اٹھایا جائے۔

متعلقہ پوسٹ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button