پاکپتن

ڈپٹی کمشنر کا پاکپتن کو آئندہ سرکاری دستاویزات اور سرکاری بورڈز پر پاکپتن شریف لکھا اور پکارا جانے کا حکم

ڈپٹی کمشنر کا پاکپتن کو آئندہ سرکاری دستاویزات اور سرکاری بورڈز پر پاکپتن شریف لکھا اور پکارا جانے کا حکم

پاکپتن شریف ڈپٹی کمشنر پاکپتن شریف امتیاز احمد خان کھیچی کی دربار آمد کے موقع پر شہری ملک محمد سرور سابقہ کونسلر نے ڈی سی صاحب کو شکائیت کی کہ 800 سو سال زائد عرصہ قبل جب حضرت بابا فرید الدین مسعود گنج شکر رحمتہ اللہ علیہ کی یہاں آمد ہوئی تو اس شہر کو اجودھن سے پاکپتن شریف پکارا اور لکھا جانے لگا لیکن اب اس شہر کو پاکپتن ہی کہا اور لکھا جاتا ہے جو کہ درست نہیں ہے شہری نے اپیل کی کہ آئندہ پاکپتن کو پاکپتن شریف کے نام سے پکارا اور لکھا جانا چاہیے

ڈپٹی کمشنر پاکپتن شریف امتیاز احمد خان کھیچی نے شہری کی شکائیت پر چیف آفیسر ضلع کونسل و میونسپل کمیٹی کو آئندہ تمام جگہوں پر سرکاری بورڈز پر اور سرکاری دستاویزات میں پاکپتن کی بجائے پاکپتن شریف لکھے جانے کا حکم دے دیا اور تمام ضلع ہذا کے اداروں کو بھی نوٹس جاری کرنے کا حکم دیا کہ آئندہ پاکپتن کا مکمل نام پاکپتن شریف ہی درج ہونا چاہیے ڈپٹی کمشنر امتیاز احمد خان کھیچی کے نوٹس اور فوری احکامات جاری کرنے پر شہری ملک محمد سرور سابقہ کونسلر نے شکریہ ادا کیا

متعلقہ پوسٹ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button