پاکپتن

پاکپتن پولیس کی شاندار کارکردگی 1 ماہ کے دوران 4 کروڑ 56 لاکھ سے زائد مالیت کا مال مسروقہ برآمد

پاکپتن پولیس کی شاندار کارکردگی 1 ماہ کے دوران 4 کروڑ 56 لاکھ سے زائد مالیت کا مال مسروقہ برآمد اصل مالکان کے حوالے مال مسروقہ کی حوالگی کی تقریب ڈی پی او آفس پاکپتن میں منعقد کی گئی۔

ڈی پی او پاکپتن طارق ولایت نے برآمد کیا گیا مال مسروقہ اصل مالکان کے حوالے کیا۔برآمد شدہ مال مسروقہ میں 7 عدد کاریں ، 133 عدد موٹر سائیکلیں ، 23 تولہ طلائی زیورات ، 20 تولے چاندی ، 25 عدد موبائل فونز ، 4 عدد رکشے ، 1 عدد ٹریکٹر ٹرالی ، 15 راس بھینسیں ، 32 عدد سولر پلیٹیں ، 65 بوری چاول اور 95 لاکھ روپے نقدی رقم شامل ہے۔

پاکپتن پولیس نے گزشتہ ماہ میں سنگین جرائم میں ملوث 10 ڈکیت و راہزن گینگز کو گرفتار کیا۔ڈی پی او پاکپتن طارق ولایت کا کہنا تھا کہ پاکپتن پولیس نے 1 ماہ کے دوران ریکارڈ ریکوری کی ہے جو پاکپتن پولیس کی شب و روز محنت اور لگن کا منہ بولتا ثبوت ہے پاکپتن پولیس کی یہ کارکردگی قابل داد ہے مختلف وارداتوں میں چھینا گیا مال برآمد کر کے اصل مالکان کے حوالے کرنے پر مجھے بطور کمانڈر پاکپتن پولیس پر فخر محسوس ہو رہا ہے انشاء اللہ پاکپتن پولیس آئندہ اس سے زیادہ محنت اور لگن سے کام کرے گی اور عوام کے جان و مال کا تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے ہر ممکن اقدامات کرے گی۔

متعلقہ پوسٹ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button