جرائمچیچہ وطنی

چیچہ وطنی سرکل پولیس لاکھوں روپے کی چورری موٹر سائیکل ودیگر ڈکیتیوں کے ملزمان پکڑنے میں ناکام

چیچہ وطنی سرکل پولیس لاکھوں روپے کی چورری موٹر سائیکل ودیگر ڈکیتیوں کے ملزمان پکڑنے میں ناکام سٹی ایریا سے درجنوں قیمتی موٹر سائیکل چوری ہوچکے ہیں متاثرین تھانوں کے چکر لگا لگا کر مایوس ہوگئے

چیچہ وطنی۔ موٹر سائیکل چوری کی ایف آئی آر درج ہونے کے باوجود متعلقہ ایس ایچ او صاحبان اور تفتشی افسران لیت ولعل سے کام لے رہے ہیں متاثرین تفتیشی آفیسران کے رویے سے پریشان۔ متاثرین کاروزانہ تھانوں کا چکر لگانے سے کاروبار بھی متاثر ہوچکا ہے۔ اور ذہنی۔ڈپریش جیسے مرض کا شکار ہونے لگے ہیں جبکہ تفتیشی آفیسران جھوٹی تسلیاں دیکر گھر واپس بھیج دیتے ہیں۔

جو موٹر سائیکل چورگینگ پکڑے گئے ان سے کیا برآمد ہوا وہ بھی سامنے نہیں لارہے۔ تین ماہ قبل سینئر صحافی و پریس سیکرٹری تحصیل پریس کلب چیچہ وطنی محمد راشد کا محلہ احمد نگر سے چوری ہونے والا 125 موٹر سائیکل جس کی ایف آئی آر بھی درج برآمد نہیں کیا جاسکا۔ شہری حلقوں۔ متاثرین۔ تاجر برادری کی طرف سے آئی جی پنجاب سے فی الفور نوٹس کا مطالبہ کہ ملزمان کو پکڑ کر لٹنے والوں کا نقصان پورا کیا جائے۔

متعلقہ پوسٹ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

یہ بھی چیک کریں۔
Close
Back to top button