عارف والا

عارف والا آرمی کے ریٹائرڈ ملازمین کی جانب سے پینشن نہ ملنے پر پوسٹ آفس کے سامنے احتجاج

عارف والا آرمی کے ریٹائرڈ ملازمین کی جانب سے پینشن نہ ملنے پر پوسٹ آفس کے سامنے احتجاج کیا گیا ، ریٹائرڈ ملازمین کی بیوہ خواتین بھی شامل

عارف والا آرمی کے ریٹائرڈ ملازمین پینشن نہ ملنے پر رل گئے ریٹارڈ ملازمین کی بیوہ خواتین بھی دھکے کھانے پر مجبور ہیں آرمی ریٹائرڈ ملازمین اور ان کی بیوہ خواتین کی جانب سے پینشن بروقت نہ ملنے پر پوسٹ آفس کء سامنے احتجاج کیا گیا ریٹارڈ ملازمین کا کہنا تھا کہ بڑھاپے کی عمر میں دور دراز کے علاقوں سے بھارِی کرایے لگا کر پوسٹ آفس پہنچتے ہیں آگے سے پتا چلتا ہے کہ ابھی تک فنڈز نہیں آئے ریٹارڈ ملازمین نے احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ مہنگائی کے اس دور میں بار بار لگا کر آنا بھی مشکل ہے

انہوں نے مطالبہ کیا ہے کہ حکومت کو چاہئے ہمارے فنڈز جلد جاری کرے تاکہ ہمارے لئے آسانی ہوسکے دوسری جانب پوسٹ آفس حکام کا کہنا ہے کہ 30 لاکھ رقم آئی تھی جو فراہم کردی ہے باقی جیسے فنڈز آئیں گے فوری ملازمین کو ادا کر دئیے جائیں گے سراپا احتجاج بنے ریٹائرڈ ملازمین نے جلد ادائیگیوں کا مطالبہ کیا ہے

متعلقہ پوسٹ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button