ساہیوال

یونیورسٹی آف ساہیوال میں تین روزہ سالانہ رنگا رنگ سپورٹس فیسٹیول شروع ہو گیا

ساہیوال  یونیورسٹی آف ساہیوال میں تین روزہ سالانہ رنگا رنگ سپورٹس فیسٹیول شروع ہو گیا ہے جس کا افتتاح وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر جاوید اختر نے کیا۔

سپورٹس ڈائریکٹر ڈاکٹر حافظ طارق مسعود اور اساتذہ اور طلبہ و طالبات کی کثیر تعداد بھی ان کے ہمراہ تھی۔ اس موقع پر وائس چانسلرنے ایڈیشنل رجسٹرار سید غلام علی اصغر کے ہمراہ بیڈمیٹن بھی کھیلی۔ افتتاحی تقریب میں ڈاکٹر شفیق حسیں، ڈاکٹر امین عابد، ڈاکٹر عبدالحمید، ڈاکٹر سائرہ عرفان، ڈاکٹر محمّد ایوب، ڈاکٹر حسنین کمبوہ، ڈاکٹر اکرام احمد، ڈاکٹر محمّد احمد اور دیگر اساتذہ اور انتظامی افسران بھی موجود تھے- وائس چانسلر یونیورسٹی آف ساہیوال پروفیسر ڈاکٹر جاوید اختر نے اپنے خطاب میں کہا کہ نصابی سرگرمیوں کے ساتھ غیر نصابی سرگرمیوں سے طلبہ و طالبات میں چھپا ٹیلنٹ نکھر کر سامنے آتا ہے اور یہ انکی ذہن سازی میں مددگار ہوتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یونیورسٹی میں سپورٹس اور ہم نصابی سرگرمیوں کی حوصلہ افزائی کی جائے گی۔

متعلقہ پوسٹ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button