ساہیوال

کمشنر ساہیوال ڈویژن شعیب اقبال سید کا اڈہ جوگی چوک اور بیرون لاری اڈہ کا دورہ

کمشنر ساہیوال ڈویژن شعیب اقبال سید کا اڈہ جوگی چوک اور بیرون لاری اڈہ کا دورہ، دونوں اڈوں پر صفائی کے ناقص انتظامات پر اظہار ناراضگی، مسافروں کے لئے قائم انتظار گاہوں میں صفائی کو ہر صورت یقینی بنایا جائے، کمشنر کی ہدایت۔

تفصیلات کے مطابق کمشنر ساہیوال ڈویژن شعیب اقبال سید نے جوگی چوک اور بیرون لاری اڈہ کا دورہ کیا۔ انہوں نے مسافروں کے بیٹھنے کی جگہ اور واش رومز میں ناقص صفائی کے انتظامات پر ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے انتظامیہ کو ہدایت کی کہ صفائی کو فوری یقینی بنایا جائے۔انہوں نے انتظامیہ کو ہدایت کی کہ اڈوں پر لائٹس کے انتظامات کئے جائیں اور کوڑا کرکٹ پھینکنے کے لئے کوڑا دان لگائے جائیں۔

انہوں نے کہا کہ ایس او پیز پر عمل نہ کرنیوالے ا اڈہ مالکان کے خلاف سخت کاروائی عمل میں لائی جائے اور اڈوں کو سیل کیا جائے۔ بعدازاں انہوں نے دوسہرہ گراؤنڈ میں زیر تعمیر پٹوار خانہ کا بھی دورہ کیا اور جاری کام کو مزید تیز کرنے کی ہدایت کی۔ انہوں نے کہا کہ جاری تعمیراتی کام کی کوالٹی کو ہر صورت برقرار رکھا جائے۔

متعلقہ پوسٹ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button