ساہیوال

کمشنر ساہیوال ڈویژن شعیب اقبال سید نے مفت آٹا سپلائی کا جائزہ لینے کے لئے جمخانہ سٹیڈیم سنٹر کا دورہ

کمشنر ساہیوال ڈویژن شعیب اقبال سید نے مفت آٹا سپلائی کا جائزہ لینے کے لئے جمخانہ سٹیڈیم سنٹر کا دورہ کیا۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ساہیوال ڈویژن کے تینوں اضلاع میں انتظامیہ کی جانب سے شہریوں کو مفت آٹے کی فراہمی منظم طریقہ سے جاری ہے۔انہوں نے بتایا کہ 4اپریل کو ضلع ساہیوال میں قائم 355 آٹا تقسیم کاونٹرز پر 1لاکھ51ہزار400بیگز سپلائی کئے گئے جہاں صبح10بجے تک تحصیل ساہیوال کے 207کاؤنٹرز پر 76650بیگز میں سے 29005بیگز جبکہ تحصیل چیچہ وطنی کے 148کاؤنٹرز پر 74750میں سے 24044آٹا بیگز تقسیم ہوئے اور اس طرح مجموعی طور پر 53049بیگز تقسیم ہوئے۔

انہوں نے کہا کہ انتظامی افسران اہم ٹاسک کی انجام دہی کے لئے صبح6بجے سے فیلڈ میں موجود ہیں۔ انہوں نے کہا کہ تمام سنٹرز پر آٹا کی وافر مقدار میں فراہمی یقینی بنائی جا رہی ہے جو ہر مستحق شہری کو آٹا کی فراہمی تک جاری رکھی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ مفت آٹا فراہمی کا یہ ریلیف پیکج عوام کے لئے بہترین سہولت ہے جس سے غریب اور مستحق افراد مستفید ہو رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آٹا تقسیم کا طریقہ کار انتہائی شفاف رکھا گیا ہے تاکہ تمام مستحق افراد کو آٹا فراہمی ممکن بنائی جا سکے اور اس مقصد کے لئے تمام وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پولیس مفت آٹے کی بلاتعطل فراہمی یقینی بنانے کے لئے ضلعی انتظامیہ کے شانہ بشانہ ہیں پولیس افسران اور جوان عوام کی خدمت کے لئے مصروف عمل ہیں سیکورٹی انتظامات کو بھی فول پروف بنایا گیا ہے-

متعلقہ پوسٹ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button