ساہیوال

ساہیوال ٹیچنگ ہسپتال کے شعبہ امراض چشم نے کورنیا کے 3 مریضوں کے قرنیہ کی کامیاب پیوندکاری

ساہیوال ٹیچنگ ہسپتال کے شعبہ امراض چشم نے کورنیا کے 3 مریضوں کے قرنیہ کی کامیاب پیوندکاری کی گئی۔ جن مریضوں کی پیوندکاری کی گئی وہ تمام مریض تیزی سے صحت یاب ہو رہے ہیں۔

پرنسپل نشتر میڈیکل کالج پروفیسر ڈاکٹر راشد قمر راؤ اور اے پی پی این اے آرگنائزیشن کی سرپرستی اور رہنمائی میں کارنیا کی فراہمی ممکن ہوئی۔ یہ بات سربراہ امراض چشم پروفیسر ڈاکٹر احمد ذیشان نے بتائی۔ انہوں نے انیستھیزیا ڈیپارٹمنٹ کے ڈاکٹر عمر اجمل اور ڈاکٹر شاہد ماہرین امراض چشم کی ٹیم اسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹر محمد رضوان، ڈاکٹر ریحان اور تمام میڈیکل آفیسرز کا شکریہ ادا کیا

جن کی محنت اور لگن سے یہ آپریشنز پایہ تکمیل کو پہنچے۔ انہوں نے پرنسپل ساہیوال میڈیکل کالج پروفیسر عمران حسن خان اور ایم ایس ڈاکٹر مشتاق احمد سپرا کے تعاون اور رہنمائی کا بھی شکریہ ادا کیا۔

متعلقہ پوسٹ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button