ساہیوال

ساہیوال آرٹس کونسل کے زیر اہتمام تقریب اعتراف فن ایوارڈ اور نمائش خطاطی کا اہتمام کیا گیا

ساہیوال آرٹس کونسل کے زیر اہتمام تقریب اعتراف فن ایوارڈ اور نمائش خطاطی کا اہتمام کیا گیا جس میں پاکستان کے معروف مصور خطاط محمد اصغر مغل اور محمد یونس انصاری کو لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ پیش کئے گئے اور ان کے فن پاروں کی نمائش کی گئی۔

ڈی آئی جی جیل خانہ جات ساہیوال ملک شوکت فیروز اعوان تقریب کے مہمان خصوصی تھے جنہوں نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ فن خطاطی مسلم ثقافت کی عظیم روایت ہے اور اصغر مغل اور یونس انصاری نے اس روایت کو زندہ رکھا اور نئی نسل تک منتقل کیا۔ انہوں نے کہا کہ زندہ معاشرے اپنے آرٹسٹوں کی پذیرائی کے لیے سرگرم عمل رہتے ہیں اور ساہیوال آرٹس کونسل کی طرف سے ان کے فن کے اعتراف میں ایوارڈ دنیا احسن اقدام ہے۔ محمد یونس انصاری نے ساڑھے تین سال میں کینوس پر مختلف رنگوں اور زاویوں میں قرآن پاک لکھ کر بہت بڑا کارنامہ انجام دیا جو آرٹسٹ کے ساتھ ساتھ پاکستان کے لئے بھی اعزاز ہے۔

اس قرآن پاک کی رنگین فوٹو کاپی مدینہ منورہ لائبریری میں بھی پاکستان کی طرف سے محفوظ کی گئی۔ بین الاقوامی شہرت کے حامل آرٹسٹ محمد اصغر مغل نے بغیر برش قرآنی خطاطی کر کے پوری دنیا میں پاکستان کا نام روشن کیا۔ ساہیوال آرٹس کونسل کے اس خطاطی و ایوارڈ پروگرام میں طلبہ و طالبات کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔تقریب کے شرکاء نے ساہیوال ڈویژن میں فنون لطیفہ کی ہر صنف کو فروغ دینے کے سلسلہ میں ڈائریکٹر آرٹس کونسل ڈاکٹر ریاض ہمدانی کی کوششوں اور کاوشوں کو بھی خوب سراہا۔

متعلقہ پوسٹ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button