ساہیوال

محکمہ سوشل ویلفیئر اینڈ بیت المال کے ڈائریکٹر ایڈمن فیض نعیم وڑائچ کا شیلٹر ہوم، اولڈایج ہوم، ویمن کرائسز سنٹر ساہیوال کا دورہ

ساہیوال محکمہ سوشل ویلفیئر اینڈ بیت المال کے ڈائریکٹر ایڈمن فیض نعیم وڑائچ نے شیلٹر ہوم، اولڈایج ہوم، ویمن کرائسز سنٹر ساہیوال کا دورہ کیا۔
انہوں نے دورے کے دوران سروس ڈیلوری، صفائی انتظامات،سٹاف کی حاضری، رہائشی سہولیات، دارالامان اور اولڈیج ہوم کے کچن کو چیک کیا۔ ڈپٹی ڈائریکٹر عکاشہ رسول بھی ان کے ہمراہ تھے۔ انہوں نے وہاں مقیم مردوخواتین سے بات چیت کی اور دونوں اداروں میں خدمات کے معیار کے حوالے سے ان کے تاثرات سنے۔انہوں نے شہید بینظیر بھٹو ویمن کرائسز سنٹر ساہیوال کا بھی دورہ کیا اور ادارے کا معائنہ کیا۔ انہوں نے مختلف اہم نکات کی نشاندہی کی جس میں بہتری کی ضرورت ہے۔ ڈائریکٹر ایڈمن نے ڈسٹرکٹ انڈسٹریل ہوم ساہیوال کا بھی دورہ کیا۔
انہوں نے ڈی آئی ایچ ساہیوال کے بہترین ماحول اور پیش رفت پر اطمینان کا اظہار کیا۔ بعدازاں ڈائریکٹر ایڈمن فیض نعیم وڑائچ نے ڈپٹی کمشنر ساہیوال اکرام الحق سے ان کے دفتر میں ملاقات بھی کی۔ انہوں نے ڈی سی ساہیوال کو چاروں اداروں کے اپنے معائنہ کے دورے کے نتائج سے آگاہ کیا۔ ڈپٹی کمشنر نے اولڈج ہوم، دارالامان اور شہید بینظیر بھٹو ویمن کرائسز سنٹر میں خدمات اور سہولیات کو بہتر بنانے کے لیے اپنے بھرپور تعاون کا وعدہ کیا۔

متعلقہ پوسٹ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button