ساہیوال

ڈی پی او ساہیوال فیصل شہزاد کا محرم الحرام کے حوالے سے امام بارگاہ بابا مست 86/6-آر کا وزٹ

ڈی پی او ساہیوال فیصل شہزاد کا محرم الحرام کے حوالے سے امام بارگاہ بابا مست 86/6-آر کا وزٹ
ڈی پی او ساہیوال فیصل شہزاد نے محرم الحرام میں سیکیورٹی کے انتظامات کا جائزہ لینے اور جلوس کے روٹس چیک کرنے کیلئے آج امام بارگاہ بابا مست 86/6-آر کا وزٹ کیا۔ ایس ڈی پی او سٹی سرکل اور ایس ایچ او تھانہ فرید ٹاؤن بھی ان کے ہمراہ تھے۔ وزٹ کے دوران انھوں محرم جلوس کے مختلف پوائنٹس کا جائزہ لیا اور سیکیورٹی پلان کے حوالے سے ڈیوٹی کے متعلق دریافت کیا۔
روٹس پر ضلعی انتظامیہ کی طرف سے صفائی کے انتظامات اور روشنی کے مناسب بندوبست کے متعلق بھی تفصیل ڈسکس کی گئ۔ لائسنسداران/منتظمین جلوس بھی اس دوران ان کے ہمراہ موجود رہے۔ اس موقع پر ڈی ہی او ساہیوال نے بھائی چارے کی فضا کو قائم رکھنے کیلئے مذہبی شدت پسندی سے اجتناب کیے جانے کی ضرورت پر زور دیا۔ منتظمین کی طرف سے ہر قسم کے تعاون کی یقین دہانی کروائی گئ۔

متعلقہ پوسٹ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button