جرائمساہیوال

ساہیوال سکول کی ٹیچر جلاد بن گئی  معصوم بچوں پر تشدد تھم نہ سکا 

ساہیوال سکول کی ٹیچر جلاد بن گئی  معصوم بچوں پر تشدد تھم نہ سکا  تفصیلات کے مطابق ساہیوال کے نواحی گاؤں آر6/ 89 کے الفا سکول کی ٹیچر عظمیٰ نے حکومتی سلوگن ،مار نہیں پیار ،کو ہوا میں اڑا دیا ۔

اس نے آئے روز معصوم بچوں پر تشدد کو معمول بنا رکھا ہے۔جس کی وجہ سے کئی والدین نے اپنے بچوں کو سکول جانے سے روک لیا ہے ۔حال ہی میں ایک کم عمر بچے ایم متین کوپھر اس ٹیچر نے تشدد کا نشانہ بنا ڈالا ۔

بچے کے والدین بچے پر تشدد کے نشانات دیکھ کر غم سے نڈھال ہیں۔ والدین نے پر تشدد واقعات کے پیشِ نظر سکول انتظامیہ سے مطالبہ کیا کہ وہ فوری طور پر اس ٹیچر کے خلاف قانونی کارروائی کرے اور اسے سکول سے برخاست کرے تاکہ بچے اطمینان سے سکول آئیں بصورت دیگر بچوں کو سکول سے ہٹا لیں گے اور اعلیٰ حکام سے سکول بند کرنے کی درخواست کریں گے

متعلقہ پوسٹ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button