ساہیوال

ساہیوال میونسپل آفیسر پلاننگ نے شہر میں غیرقانونی /غیر منظور شدہ کمرشل عمارتوں کے خلاف مہم کو دوبارہ شروع کر دیا

ساہیوال میونسپل آفیسر پلاننگ جاوید انور گوندل نے شہر میں غیرقانونی /غیر منظور شدہ کمرشل عمارتوں کے خلاف مہم کو دوبارہ شروع کر دیا۔

انہوں نے رائل کچن سٹی بند روڈ اور ڈاکٹر ریحان ڈینٹل سرجن جیل روڈ کی عمارت کو غیر قانونی تعمیرات جبکہ گرلز کالج روڈپر بلڈنگ پلان اور اولڈ سول لائنز میں خلاف ورزیوں پر کارروائی کرتے ہوئے عمارتوں کو سیل کر دیا۔ واضح رہے کہ ساہیوال چیمبر اور انجمن تاجران کی درخواست پرتین روز کے لئے شہر میں غیر قانونی/غیر منظور شدہ کمرشل عمارات کے خلاف جاری مہم ملتوی کر دی گئی تھی تاکہ تاجر برادری ازخود اپنی اپنی بلڈنگز کی باضابطہ منظوری یا ترامیم کیلئے میونسپل کارپوریشن کو درخواستیں جمع کروائیں-تین روز گرز جانے کے بعد بلڈنگز کی باضابطہ منظوری یا ترمیم نہ کرانے والوں کے خلاف میونسپل کارپوریشن نے دوبارہ ایکشن شروع کر دیا ہے۔

متعلقہ پوسٹ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button