ساہیوال

ساہیوال پولیس کے شہدا اور حاضر سروس ملازمین کے تھیلیسیمیا اورہیموفیلیا کے امراض کے شکار بچوں کے مفت علاج کے لئے پولیس اور علی زیب فاؤنڈیشن کے درمیان معاہدہ

ساہیوال پولیس کے شہدا اور حاضر سروس ملازمین کے تھیلیسیمیا اورہیموفیلیا کے امراض کے شکار بچوں کے مفت علاج کے لئے پولیس اور علی زیب فاؤنڈیشن کے درمیان معاہدہ، پولیس کی جانب سے ریجنل پولیس آفیسر محبوب رشید جبکہ علی زیب فاؤنڈیشن کی جانب سے ڈائریکٹر سید سعد اللہ نے معاہدے پر دستخط کئے۔

علی زیب فاؤنڈیشن پہلے ہی پولیس اہلکاروں کے بچوں کو مفت سہولیت فراہم کر رہا ہے، معاہدے کا مقصد دونوں اداروں کے مابین تعلقات کو مزید مضبوط اور مستحکم کرنا ہے۔سید سعد اللہ۔ تفصیلات کے مطابق آئی جی پنجاب پولیس ڈاکٹر عثمان انور کے احکامات کی روشنی میں پولیس فورس کے شہدا اور حاضر سروس ملازمین کے تھیلیسیمیا اور ہیموفیلیا کے امراض کے شکار بچوں کو مفت علاج کی سہولیات فراہم کرنے کے لئے پولیس اور علی زیب فاؤنڈیشن کے مابین معاہدہ طے پایا۔

آر پی او آفس ساہیوال میں ایک باقاعدہ تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں پولیس کی طرف سے آرپی او محبوب رشید جبکہ علی زیب فاؤنڈیشن کی طرف سے ڈائریکٹر سید سعداللہ نے دستخط کئے۔

متعلقہ پوسٹ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button