ساہیوال

ساہیوال یونیورسٹی آف ساہیوال کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر جاوید اختر نے یونیورسٹی کے پہلے کانووکیشن کے کامیاب انعقاد پر مسرت کا اظہار

ساہیوال یونیورسٹی آف ساہیوال کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر جاوید اختر نے یونیورسٹی کے پہلے کانووکیشن کے کامیاب انعقاد پر مسرت کا اظہار کیا ہے اور کانووکیشن کی تقریب میں شرکت کرنے پر معزز چانسلر و گورنر پنجاب کے ساتھ معزز مہمانان، گریجویٹس کے والدین، سول سوسائٹی، پرنٹ و الیکٹرانک میڈیا کے نمائندوں اور مقامی انتظامیہ کا شکریہ ادا کیا ہے۔

وائس چانسلر نے کہا کہ آئندہ کانووکیشن کی تقریب باقاعدگی کے ساتھ منعقد ہو گی اور طلبہ و طالبات کو بروقت ڈگریوں کی فراہمی کو ممکن بنایا جاۓ گا۔ انہوں نے کانووکیشن کے کامیاب انعقاد پر کنٹرولر امتحانات مبشر سعید کی سربراہی میں قائم تمام کمیٹیز کی كاركردگی پر بھی اطمینان کا اظہار کیا- اس موقع پر کنٹرولر امتحانات مبشر سعید نے یونیورسٹی کے رجسٹرار و خزانہ ڈیپارٹمنٹس کے تعاون کو سراہتے ہوۓ ایڈیشنل رجسٹرار سید غلام علی اصغر کا خصوصی شکریہ ادا کیا۔

متعلقہ پوسٹ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button