ساہیوال

ساہیوال ڈپٹی کمشنر ساہیوال اکرام الحق نے کامسیٹس یونیورسٹی ساہیوال کیمپس کا دورہ

ساہیوال ڈپٹی کمشنر ساہیوال اکرام الحق نے کامسیٹس یونیورسٹی ساہیوال کیمپس کا دورہ کیا اور کیمپس ڈائریکٹر پروفیسر ڈاکٹر نذیر احمد ظفر سے ملاقات کی، ڈائریکٹر نے ہیڈ آف ڈیپارٹمنٹس کے ہمراہ معزز مہمان کو یونیورسٹی کے پیش کردہ تعلیمی پروگراموں اور اس کی کامیابیوں سے آگاہ کیا۔

ڈپٹی کمشنر خاص طور پر کیمپس کی جدید تعلیمی سہولیات سے بہت متاثر ہوئے جس میں آڈیٹوریم ہال اور اسمارٹ کلاس رومز شامل تھے۔ انہیں کیمپس کا دورہ بھی کروایا گیا، جس کے دوران انہوں نے فیکلٹی سے بات چیت کی اور مقامی کمیونٹی کو معیاری تعلیم فراہم کرنے کے لیے یونیورسٹی کی کوششوں کو سراہا۔ ڈپٹی کمشنر ساہیوال اکرام الحق نے کہا کہ وہ کامسیٹس یونیورسٹی اسلام آباد، ساہیوال کیمپس کی طرف سے پیش کردہ اعلیٰ معیار کی سہولیات اور تعلیمی پروگراموں سے بہت متاثر ہوئے ہیں۔

تعلیمی ترقی ہی قوموں کی ترقی کی ضامن ہیں۔ خطے میں طلباء کو معیاری تعلیم تک رسائی فراہم کرنے کے لیے یونیورسٹی کا عزم قابلِ دید ہے جبکہ ضلعی انتظامیہ یونیورسٹی کے مشن کو آگے بڑھانے کے لیے ہر ممکن مدد کرنے کے لیے تیار ہے۔ کیمپس ڈائریکٹر پروفیسر ڈاکٹر نذیر احمد ظفر نے کہا کہ یونیورسٹی کی فیکلٹی اور عملہ طلباء کو بہترین ممکنہ تعلیم فراہم کرنے کے لیے انتھک محنت کرتی ہے جو اور ہم مقامی انتظامیہ کے اعتراف اور تعاون کے شکر گزار ہیں۔کیمپس ڈائریکٹر اور ڈپٹی کمشنر ساہیوال نے کیمپس میں انار کا پودہ لگا کر بہار کی شجرکاری مہم کا آغاز بھی کیا۔ آخر میں کیمپس ڈائریکٹر نے ڈپٹی کمشنر ساہیوال کو شیلڈ بھی پیش کی۔

متعلقہ پوسٹ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button