ساہیوال

پرنسپل ساہیوال میڈیکل کالج اور ایم ایس ساہیوال ٹیچنگ ہسپتال کی قیادت میں ڈینگی آگاہی واک کا انعقاد کیا گیا

ساہیوال پرنسپل ساہیوال میڈیکل کالج پروفیسر ڈاکٹر عمران حسن خان اور ایم ایس ساہیوال ٹیچنگ ہسپتال ڈاکٹر مشتاق احمد سپرا کی قیادت میں ڈینگی آگاہی واک کا انعقاد کیا گیا۔
اے ایم ایس ایڈمن ڈاکٹر سلیم اختر، اے ایم ایس ڈاکٹر اظہر عباس نقوی، ڈاکٹر عماد اصغر، ڈاکٹر مہوش شاہ، ڈاکٹر اقصیٰ نواز، ڈاکٹر ملیحہ زینب، ڈاکٹر مریم منیر، نرسنگ سپرنٹنڈنٹ میڈم تنویر کوثر، سینٹری انسپکٹر ندیم انجم سمیت دیگر ڈاکٹرز نرسز اور پیرامیڈیکل سٹاف نے واک میں شرکت کی۔
پرنسپل پروفیسر ڈاکٹر محمد عمران حسن خان اور ڈاکٹر مشتاق احمد شاد نے ڈینگی سے بچاؤ کے لئے کی جانے والی حفاظتی تدابیر بارے آگہی دی۔ بعدازاں ڈیپارٹمنٹ آف میڈیکل ایجوکیشن میں ڈینگی آگہی سیمینار کا اہتمام بھی کیا گیا جس میں ڈاکٹر عماد اصغر اور ڈاکٹر شاہد باجوہ نے ڈینگی کے علاج کے بارے میں لیکچر دیے۔ سیمینار میں ڈاکٹرز کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

متعلقہ پوسٹ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button