ساہیوال

ساہیوا ل ڈپٹی کمشنر اور ڈی پی اوساہیوال کی زیر صدارت، ضلع کونسل ھال میں ضلعی امن کمیٹی و بین المذاہب ہم آہنگی کمیٹی کا اجلاس

ساہیوال ڈپٹی کمشنر اکرام الحق اور ڈی پی او ساہیوال فیصل شہزاد کی زیر صدارت ضلع کونسل ھال میں ضلعی امن کمیٹی و بین المذاہب ہم آہنگی کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا۔

اجلاس میں علماء کرام جن میں محمد شفیق قاسمی، قاری بشیر احمد،حذیفہ شاہ بخاری، حافظ محمد نعیم، مفتی عبیدالرحمن، محمد حسن معصومی، عبدالقادر نقشبندی، وصی حیدر بخاری، غلام فرید انور، سید رضا عباس، حافظ ساجد محمود، سید کاشف حسین کاظمی، سید مہدی حیدر کاظمی، مسیحی برادری سے بشپ ابراھاہم عظیم ڈینئل، ایلڈر دلبر جانی، پاسٹر پیٹر جان، انجمن تاجران سے حاجی عبدالطیف، صدر ساہیوال چیمبر کاشف ریاض، چیف آفیسر میونسپل کارپوریشن اشفاق احمد، سی او ضلع کونسل نواز احمد سمیت پارلیمنٹرین اور شہر کی معروف شخصیات نے شرکت کی۔ اجلاس سے خطاب میں ڈپٹی کمشنر اکرام الحق نے کہا کہ اجلاس کا مقصد نہ صرف محرم الحرام کے دوران امن و امان کی صورتحال برقرار رکھنا ہے بلکہ دنیا کو یہ پیغام پہنچانا ہے کہ پاکستان میں تمام مسالک ایکدوسرے کے ساتھ ہیں اور کسی شرپسند عناصر کو بدنظمی پھیلانے کی ہرگز اجازت نہیں دی جا سکتی۔

 

انہوں نے کہا کہ حکومت محرم الحرام میں امن و امان کی صورتحال برقرار رکھنے کے لئے سب سے زیادہ وسائل استعمال کرتی ہے اور محرم کا مہینہ ہمیں صبر اور قربانی کا درس دیتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ انتظامیہ اپنا بھرپور تعاون کرے گی۔ ڈی پی او فیصل شہزاد نے کہا کہ پچھلے سالوں کی طرح اس سال میں محرم الحرام امن سے گزرے گا۔ انہوں نے کہا کہ انتظامیہ تمام تہواروں پر بہترین انتظامات کے لئے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لا رہی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ فرقہ واریت اور شرپسند عناصر کے ساتھ پولیس آہنی ہاتھوں سے نمٹے گی اور کسی کو امن خراب کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ جید علماء کرام نے اپنے اپنے خطاب میں کہا کہ پاکستان کے امن کے لئے تمام متحد ہیں اورمسائل کو مل جل کر حل کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ تمام مکاتب فکر کے افراد اتحاد و اتفاق اور باہمی یگانگت کی فضا کے قیام کے لئے اپنا کردار ادا کریں گے۔

متعلقہ پوسٹ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button