ساہیوال

ساہیوال سیکرٹری فوڈ پنجاب محمد زمان وٹو کی ہدایت پر ساہیوال ڈویژن میں ذخیرہ اندوزوں سے برآمد کی جانے والی گندم سے سستا آٹا کی تیاری اور فروخت کا عمل جاری

ساہیوال سیکرٹری فوڈ پنجاب محمد زمان وٹو کی ہدایت پر ساہیوال ڈویژن میں ذخیرہ اندوزوں سے برآمد کی جانے والی گندم سے سستا آٹا کی تیاری اور فروخت کا عمل جاری، غیرقانونی طور پر ذخیرہ کی گئی گندم ضبط کرکے آٹا تیار کیا جا رہا ہے، تیار آٹا کی ڈویژن کے تینوں اضلاع میں سیل پوائنٹس پر 1158روپے فی 10 کلو فروخت جاری، ڈپٹی ڈائریکٹر فوڈ عمران منیر۔

تفصیلات کے مطابق سیکرٹری فوڈ پنجاب محمد زمان وٹو کی ہدایت پر محکمہ خوراک ساہیوال کی گندم ذخیرہ اندوزوں کے خلاف کاروائیاں جاری ہیں۔ اس سلسلہ میں ڈپٹی ڈائریکٹر فوڈ عمران منیرکی سربراہی میں محکمہ فوڈ کے ٹیموں نے تینوں اضلاع میں چھاپوں کے دوران اب تک ضلع ساہیوال سے 7.30میٹرک ٹن، ضلع اوکاڑہ سے 156میٹرک ٹن جبکہ ضلع پاک پتن سے 53میٹرک ٹن گندم برآمد کی۔ انہوں نے بتایا کہ برآمد کی گئی گندم سے آٹا تیار کر کے کنٹرول ریٹ پر فروخت کیا جا رہاہے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ ضبط شدہ گندم سے تیار کردہ آٹا کے10 کلو کے511بیگز ضلع ساہیوال، 1960بیگز ضلع اوکاڑہ اور 2470بیگز ضلع پاک پتن میں سپلائی کئے جا چکے ہیں۔انہوں نے کہا کہ شہری حکومت کی جانب سے قائم سیل پوائنٹس سے کنٹرول ریٹ 1158 روپے فی 10 کلو تھیلا پر آٹا خریدیں اور مقررہ قیمت سے زائد قیمت ہرگز ادا نہ کریں۔ انہوں نے بتایا کہ ذخیرہ اندوزوں کے خلاف کارروائیاں جاری رکھی جائیں گی۔

متعلقہ پوسٹ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button