ساہیوال

ساہیوال ڈپٹی کمشنر اکرام الحق کا رات گئے ساہیوال ٹیچنگ ہسپتال کا اچانک دورہ

ساہیوال ڈپٹی کمشنر اکرام الحق کا رات گئے ساہیوال ٹیچنگ ہسپتال کا اچانک دورہ،زیر علاج مریضوں کی عیادت کی اور طبی سہولیات بارے دریافت کیا،ہسپتال انتظامیہ کو سروس ڈیلوری مزید بہتر کرنے کی ہدایت۔

تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر اکرام الحق نے رات گئے ٹیچنگ ہسپتال کا اچانک دورہ کیا۔انہوں نے ہسپتال میں زیر علاج مریضوں کی تیمارداری کی اور لواحقین سے ہسپتال میں فراہم کی جانے والی علاج معالجے کی سہولیات بارے دریافت کیا۔انہوں نے مختلف وارڈز اور واش رومز میں صفائی انتظامات کا جائزہ لیا اورہدایت کی کہ صفائی انتظامات کو مزید بہتر کیا جائے۔انہوں نے کہا کہ حکومت صحت کے شعبہ کی بہتری کے لئے کوشاں ہے اور معیاری طبی سہولیات کی فراہمی یقینی بنانے کے لئے خطیر رقم مختص کی گئی ہے۔

متعلقہ پوسٹ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button