پاکپتن

پاکپتن نورپور میں آٹا کی قلت شدت اختیار کرگئی عوام گھتم گتھا

پاکپتن نورپور میں آٹا کی قلت شدت اختیار کرگئی عوام گھتم گتھا فوڈ انسپکٹر اور فلور ملز کے ملازمین اپنے چاہنے والوں کو نوازتے رہے عوام کا محکمہ فوڈ کے خلاف نعرے بازی

پاکپتن نورپور تفصیلات کے مطابق نورپور میں آٹے کی سپلائی بند کردی گئی اور نورپور پل کو سپلائی دے دی گئی غریب عوام آٹے کے لئے پیدل کئی کلومیٹر چل کر شہر نورپور سے باہر آٹا لینے آئی لیکن فوڈ انسپکٹر کی مبینہ ملی بھگت سے سرکاری آٹا راستے میں ہی غائب کردیا گیا اور جو آٹا کنال ریسٹ ہاؤس پہنچا۔ وہ بھی اپنے چاہنے والوں کو کئی کئی مرتبہ دیا گیا چند لوگ بوریاں بھر کر آٹا لے گئے اور غریب پریشان واپس لوٹ گئے ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ کس طرح عوام بوریاں بھر کر آٹا لے جارہی ہے فوڈ انسپکٹر سفارشی لوگوں کو آٹا دلاتا رہا جب کہ فیکٹری کی گاڑی میں۔ واپسی پر بھی کافی بیگ واپس لے گئی موقع پر پٹواری اور پولیس اہلکاروں کو بھی گاڑی چیک نہ کرنے دی گئی فوڈ انسپکٹر اسی گاڑی کے ساتھ واپس چلا گیا ڈی سی پاکپتن سے مطالبہ کرتے ہیں کہ آٹا کی سپلائی نورپور میں بحال کی جائے اور آٹے کی ترسیل کو بہتر بنایا جائے عوام کا محکمہ فوڈ کے خلاف شدید احتجاج

متعلقہ پوسٹ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button