پاکپتن

پاکپتن شریف نئے تعینات ہونے والے ریجنل پولیس آفیسر ساہیوال میاں محبوب رشید نے ضلع پاکپتن کا پہلا سرکاری دورہ

پاکپتن شریف۔ نئے تعینات ہونے والے ریجنل پولیس آفیسر ساہیوال میاں محبوب رشید نے ضلع پاکپتن کا پہلا سرکاری دورہ کیا ضلع بھر کے ایس ڈی پی اوز اور ایس ایچ اوز سمیت دفتری عملہ اور تفتیشی افسران سے میٹنگ کی پولیس لائنز میں یاد گار شہدا پر سلامی دی اور دربار بابا فرید الدین گنج شکر پر حاضری دی

 

آر پی او ساہیوال میاں محبوب رشید نے تعیناتی کے بعد اے ڈی آئی جی ضیاء الحق چوہدری کے ہمراہ پاکپتن کا پہلا سرکاری دورہ کیا آر پی او میاں محبوب رشید ڈسٹرکٹ پولیس آفس پہنچے پولیس کے چاک و چوبند دستے نے سلامی دی ڈی پی او پاکپتن حسن اقبال نے آر پی او میاں محبوب رشید کا استقبال کیا پولیس لائنز میں یاد گار شہدا پر پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کے بعد پولیس لائنز میں کرائم میٹنگ کا انعقاد کیا جس میں ضلع بھر کے ڈی ایس پیز اور ایس ایچ اوز نے شرکت کی آر پی او ساہیوال کا کہنا تھا کہ حسن اقبال کی تعیناتی کے دوران جرائم پیشہ افراد سلاخوں کے پیچھے ہونگے تمام افسران آئی جی پنجاب کے ویثزن کے مطابق کام کریں اور عوام کو ترجیح بنیادوں پر انصاف کی فراہمی یعقینی بنائیں اپنے اپنے علاقے کو جرائم اور منشیات سے پاک کریں آر پی او ساہیوال نے دربار بابا فرید گنج شکر پر حاضری دی پھولوں چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی مینجر اوقاف مرزا زاہد اقبال نے آر پی او میاں محبوب رشید کا استقبال کیا اور روائتی تبرکات پیش کیئے اے ڈی آئی جی ساہیوال ضیاء الحق چوہدری بھی ہمراہ تھے

متعلقہ پوسٹ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button