چیچہ وطنی

چیچہ وطنی میں ڈرائیونگ سکول کا افتتاح

چیچہ وطنی میں ڈرائیونگ سکول کا افتتاح:ریجنل پولیس آفیسر ساہیوال محبوب رشید نے ڈسٹرکٹ پولیس ساہیوال فیصل شہزاد اور شہید کانسٹیبل طاہر اسلم کے بچوں کے ہمراہ ڈرائیونگ سکول کا افتتاح کیا۔
اس موقع پر ڈی ایس پی چیچہ وطنی محمد وسیم، ڈی ایس پی ٹریفک ریاض احمد اور دیگر میڈیا نمائندگان اور تاجران برادری نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔

ڈی ایس پی ٹریفک ساہیوال ریاض احمد نے ریجنل پولیس آفیسر ساہیوال محبوب رشید اور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ساہیوال فیصل شہزاد کو یاد گاری شیلڈ پیش کی ۔جدید سہولیات سے آراستہ ڈرائیونگ سکول میں خواہشمند مرد و خواتین اور اسٹوڈنٹس کو مختلف ڈرائیونگ کورسز کی سہولت مئیسر ہوں گی۔ڈرائیونگ ٹریننگ سکول میں تربیت یافتہ میل اور فی میل عملہ تعینات کیا گیا ہے۔

چیچہ وطنی کی تاجر برادری نے آر پی او ساہیوال اور ڈی پی او ساہیوال کے اس احسن اقدام کو سراہا اور خراج تحسین پیش کیا۔ آر پی او نے عوام اور تاجر برادری سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ اب چیچہ وطنی کی عوام کو ڈرائیونگ ٹریننگ سکول کے لیے ساہیوال جانے کی ضرورت نہیں پیش آئے گی اب تمام تر سہولیات انکے اپنے سٹی چیچہ وطنی میں ہی ملیں گی

متعلقہ پوسٹ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button